19برس تک ہارن نہ بجانے والا ڈرائیور

کولکتہ بھارتی شہروں میں ٹریفک کے اژدہام کا یہ حال ہے کہ گاڑیاں بمپر ٹو بمپر چلتی ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر ہارن کا شور زیادہ سنائی دیتا ہے ۔ سڑکوں پر ہارن کے شور کے اس آلودہ ماحول میں ایک ایسا بس ڈرائیور بھی ہے، جس نے گزشتہ 19 برس سے ایک بار بھی ہارن نہیں بجایا، جس کے اعتراف میں انہیں مانوش میلہ یعنی انسانیت کے میلے کی انتظامیہ نے مانوش سنمن ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ دیپک داس نامی یہ ڈرائیور بس چلانے سے قبل بھارت کی مشہور شخصیات کے ڈرائیور رہ چکے ہیں جن میں طبلہ بجانے والے پنڈت تنموئے بوس، گٹار سٹ کنال اور دیگر شامل ہیں اور ان تمام شخصیات نے دیپک کی ہارن نہ بجانے کی عادت کو سراہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply