• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی نوازشریف کوفوری اسپتال منتقل کرنے کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب کی نوازشریف کوفوری اسپتال منتقل کرنے کی منظوری

SHOPPING
SHOPPING

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سابق وزیراعظم نوازشریف کوفوری اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق، ہفتے کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کوفوری اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نےسابق وزیراعظم کی  سروسز اسپتال منتقلی کے احکامات جاری کر دئیے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو آج سروسز اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جہاں ان کے ٹیسٹ ہوں گے،سینئر پروفیسرز کی رپورٹ پر نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جب تک ٹیسٹ مکمل نہیں ہوتے وہ اسپتال میں ہی رہیں گے۔

SHOPPING

یاد رہے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی اسپتال منتقلی کی سفارش کی تھی، جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کو سروسزاسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *