نائن الیون کے بعد شروع ہونے والی جنگ اور پاکستان

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے تو امریکا کو آئینہ دکھا دیا، آئیے ہم بھی ماضی کے جھروکوں سے حقیقت جانتے ہیں۔ نائن الیون کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں پاکستان نے امریکا کا بھرپور ساتھ دیا اور کابل سے طالبان کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔نائن الیون سے امریکا کے دل پر وار ہوا۔ امریکی عوام کا مورال بحال کرنے کیلئے امریکا کو ضرورت تھی ایک بڑی جنگ کی اور2001 میں امریکی صدرجارج ڈبلیو بش کے حکم پر افغانستان کے خلاف بڑی کارروائی شروع کردی گئی۔افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف کارروائی کیلئے امریکا اور نیٹو کو پاکستان کی ضرورت تھی۔ اپنی ضرورت پوری کرنے کیلئے امریکا نے پاکستان کو نان نیٹو اتحادی کا درجہ دے دیا۔ یورپی یونین نے بھی مدد کی درخواست کی۔ انتیس یورپی سربراہان کا تاریخی وفد اسلام آباد جاپہنچا۔امریکا نے افغان جنگ میں تمام خوفناک ہتھیاروں کو ٹیسٹ کرڈالا۔ پاکستان کے اتحادی رہے طالبان، اس جنگ میں امریکا کی مدد کرنے پر پاکستان سے خفا ہوئے اور پھر پاکستان میں دہشت گردی کا نیا باب شروع ہوگیا۔ روزانہ ملک کے مختلف شہروں میں دھماکے ہونے لگے۔پاکستان نے امریکا کو جنگ میں زمینی اور فضائی راستے فراہم کئے۔ جس سے امریکا کا کام آسان ہوگیا۔ کابل سے طالبان کو پسپا ہونا پڑا۔طالبان کو پسپا ہوئے سترہ برس ہونے کو ہیں۔ لیکن افغانستان میں امریکا حتمی کامیابی سے دور ہے، اس ناکامی کی جھنجلاہٹ اب امریکی لیڈروں کے رویہ میں بھی نظر آنے لگی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply