• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزامعطلی کیلئےدرخواست

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزامعطلی کیلئےدرخواست

اسلام آباد:العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی۔

ہفتے کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث کی وساطت سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں چیئرمین نیب ،جج احتساب عدالت اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سزا کیخلاف زیر سماعت اپیل کے فیصلے تک احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کیا جائے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطل کرکے  ضمانت پر رہا کیا جائے،نواز شریف کو کو طبی بنیادوں پر ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ احتساب عدالت کی جانب سے 24 دسمبر کو سنائی گئی سزا معطل کی جائے۔

درخواست کے ساتھ اسپیشل میڈیکل بورڈ کی 17 جنوری کی رپورٹ بھی جمع کرائی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت سے ملنے والی 7 سال قید کی سزا کو معطل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، جس کی سماعت 18 فروری کو ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply