لاہور سے لندن اب صرف ایک گھنٹے میں

لاہور سے لندن جانے کیلئے فی الحال تقریبا9 گھنٹے کا وقت لگتا ہے، لیکن فلوریڈا میں واقع سپرسونک جیٹ فرم ایریون ایک ایسا جیٹ بنانے پر کام کر رہی ہے جو لاہور سے لندن تک کا سفر صرف ایک گھنٹے میں طے کر سکے گا۔

اس جہاز میں ابتدائی طور پر50 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ اس جہاز کو ماحول دوست بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

ایرون کے چیئرمین ، صدر اور سی ای او ، ٹام وائس کا کہنا ہے ہم ایسا جہاز تیار کرنا چاہتے ہیں جو مسافروں کو تین گھنٹوں کے دوران دنیا کے کسی بھی حصے میں پہنچا سکے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا ہم ٹیکنالوجی کی مدد سے عالمی نقل وحمل میں انقلاب لانا چاہتے ہیں لیکن اس کیلئے وقت اور کافی سرمایا درکار ہوگا۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply