برطانیہ کا تاریخی راکٹ مشن ناکام

برطانیہ کا اپنی سرزمین سے پہلی بار زمین کے مدار میں راکٹ بھیجنے کا تاریخی تجربہ ناکامی سے دوچار ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ راکٹ کے اپنے ہدف کے قریب پہنچ کر تجربے میں ناکامی کی وجہ ایک ’نقص‘ تھا۔ ورجن اوربٹ کمپنی سے وابستہ بوئنگ 747 طیارہ جس پر راکٹ بھی نصب تھا جنوب مغربی شہر کورن وال سے پرواز کی اور بعد ازاں وہ بحر الکاہل پر طیارے سے الگ ہوگیا ۔

البتہ ورجن اوربٹ نے اپنی ٹویٹ مِں بتایا کہ راکٹ خلا میں پہنچے سے پہلے ہی کسی غیر معمولی صورت حال سے دوچار ہوا جس پر اسے واپس زمین پر آنا پڑا۔اگر یہ تجربہ کامیاب ہوتا تو زمین کے گرد خلا میں راکٹ بھیجنے والے ممالک میں برطانیہ بھی شامل ہو جاتا۔ ورجن آربٹ کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’بظاہر ہمیں ایک نقص کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس نے ہمیں مدار میں پہنچنے سے روک دیا ہے۔‘

لانچ کے موقعے پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جہاں سے ورجن لانچر ون راکٹ روانہ کیا گیا۔یہ راکٹ تبدیل شدہ بوئنگ 747 کے پروں کے نیچے نصب تھا، جسے بحر اوقیانوس کے اوپر چھوڑا گیا۔

برطانیہ کے تجربے کی ناکامی یورپ کے خلائی منصوبوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سے قبل دسمبر میں اٹلی کے تیار کردہ ویگا سی راکٹ کو بھی فرینچ گیانا سے لانچنگ کے بعد ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ان راکٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply