چین نے بھی دنیا کا سب سے بڑا غیر جوہری بم تیار کر لیا

چینی سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز کے مطابق چین کے سب سے بڑے بم کو ایچ کے 6  بمبور سے نامعلوم مقام پر گرایا گیا جس کی ویڈیوز گزشتہ ماہ جاری کی گئی تھیں۔ اس غیر جوہری بم کو چینی ساخت ٴمدر آف آل بمز کا نام دیا گیا ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر چینی دفاعی کمپنی نے جاری کیں۔ امریکا نے ستمبر 2017  میں افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر اسی نوعیت کا بم گرایا تھا۔ 9800 کلو وزنی جی بی یو 43  بی نامی امریکی بم کو  بموں کی ماں کہا گیا تھا۔ چینی ماہرین کا کہنا کہ چینی ساختہ  مدر آف آل بمز کا سائز امریکی بم سے چھوٹا ہے تاہم تباہ کاری کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ ہتھیاروں کی اس دوڑ میں روس بھی سب سے بڑا غیر جوہری بم بنا چکا ہے جسے فادر آف آل بمز کا نام دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply