شیوسینا کا خوف، چیٹ انڈیا کی ریلیز کی تاریخ تبدیل

بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کے ڈر سے اداکار عمران ہاشمی کی  فلم چیٹ انڈیا کے فلمسازوں نے اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اب فلم اپنی مقررہ تاریخ سے ایک ہفتے قبل ریلیز ہوگی۔ نامور بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم چیٹ انڈیا کا انتظار ان کے مداح بے چینی سے کر رہے تھے۔ فلم رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیز ہونی تھی ، تاہم بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کے کہنے  پر اب چیٹ انڈیا 25 جنوری کے بجائے 18 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ 25 جنوری کو ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے سربراہ اور بھارتی سیاستدان بال ٹھاکرے کی زندگی پر مبنی فلم ٹھاکرے بھی ریلیز ہورہی ہے، فلم  میں اداکار نوازالدین صدیقی نے بال ٹھاکرے کا مرکزی کردار ادا کیا ہے، لہٰذا شیوسینا جماعت کے ممبران نہیں چاہتے کہ فلم  ٹھاکرے کے ساتھ کوئی اور فلم ریلیز ہو اس لئے انہوں نے  چیٹ انڈیا کے ہدایت کار سے کہا تھا کہ وہ اپنی فلم کی ریلیز کسی اور دن ملتوی کر دیں۔ شیوسینا کی درخواست کے بعد چیٹ انڈیا کو مقررہ تاریخ سے ایک ہفتے قبل یعنی 18 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل بھی شیو سینا فلم کے سیکریٹری بالا لوکرے نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے دھمکی دی تھی کہ 25 جنوری کو وہ کوئی اور فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply