سیشن عدالت میں دو گروپوں میں مسلح تصادم

لاہور: سیشن عدالت میں دو گروپوں کے درمیان تصادم سے ایک ملزم ہلاک جب کہ پولیس اہلکار بھی شہید ہوگیا۔

لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل جج عمران شفیع کی عدالت کے باہر دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس میں ایک گروپ نے احاطہ عدالت میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس کے زیر حراست ملزم امجد ہلاک جب کہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔

تصادم کے دوران پولیس صورتحال کنٹرول کرنے پہنچی تو اس دوران ایک سپاہی نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تاہم وہ بھی مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا اور گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعے کےبعد عدالت کے تمام دروازے بند کرکے ملزم کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا جب کہ عدالت کے اطراف بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ملزم امجد کی احاطہ عدالت میں فائرنگ سے ہلاکت پر اس کے اہل خانہ مشتعل ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply