• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عابد باکسرکی عبوری ضمانت میں توسیع،17جنوری کو پیش کرنے کا حکم

عابد باکسرکی عبوری ضمانت میں توسیع،17جنوری کو پیش کرنے کا حکم

لاہور:سیشن کورٹ لاہور نے سابق انسپکڑ عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 17جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جمعے کو ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف نے سابق انسپکٹر عابد باکسر کے کیسز کی سماعت کی،عابد باکسر اپنے وکلا کے ہمراہ سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران 4کیسز میں تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ پولیس نے مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کر رکھی ہیں، عابد باکسر پر سنگین جرائم کے مقدمات ہیں۔عابد باکسر نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ان کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر کٹوائیں۔عدالت نے عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کرتے ہوئے 17جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔واضح رہے کہ عابد باکسر نے 10کیسز میں قبل از گرفتاری عبوری درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply