ڈونالڈ ٹرمپ کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس بحال

میٹا کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو دوبارہ فعال کرنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سابق صدر پر ان ٹولز کے استعمال پر پابندی سنہ 2021 میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر ان کے حامیوں کے دھاوے کے بعد لگائی گئی تھی۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی صدر پر فیس بک استعمال کرنے پرپابندی نہیں ہونی چاہیے۔

’میٹا‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم آنے والے ہفتوں میں مسٹر ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو دوبارہ فعال کریں گے”۔ میٹا کے بین الاقوامی امور کے سربراہ نیک کلیگ کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی اٹھائے جانے کے بعد نئے حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ دوبارہ خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔

مسٹر کلیگ نے کہا کہ پلیٹ فارم کی پالیسیوں کی ہر خلاف ورزی پر ریپبلکن لیڈر کا اکاؤنٹ دو سال تک کے لیے معطل کیا جا سکتا ہے۔

یہ واضح نہیں کہ جب ٹرمپ صدراتی انتخابات کے لیے اپنی تیسری دوڑ کا اعلان کریں گے تو وہ پلیٹ فارم پر واپس آنا چاہیں گے۔ تاہم ان کے نمائندوں نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام پر دو سال کی مدت کے لیے ان پر عائد پابندی ہٹانے کے اعلان پر اپنے رد عمل میں سابق امریکی صدر نے اعلان کیا کہ کسی بھی صدر پر دوبارہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply