• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہبازشریف کوچیئرمین پی اے سی بنانے پرشیخ رشید کا عدالت جانے کا اعلان

شہبازشریف کوچیئرمین پی اے سی بنانے پرشیخ رشید کا عدالت جانے کا اعلان

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے شہبازشریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کی دولت لوٹنے والے گرفتارہوکربھی قوم کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں، چوروں، ڈاکوؤں اورلٹیروں کے لئے ڈاکٹروں نے بیان دیا ان کوکھلی فضا میں رکھو، اسحاق ڈارسابق وزیراعظم کے جہاز میں فرارہوا تو آصف زرداری بھی نکل سکتا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نوازشریف سے بڑا ڈاکو ہے، چین جانے کے بعد پتہ چلا شہبازشریف کا داماد بھی ڈاکو ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین چورہے، دودھ کی رکھوالی پربلے کو بٹھا دیا گیا، اس معاملے پرحکومت سے شدید اختلاف ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے معاملے پرعدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں۔ریلوے کی زمینوں کی لیزکے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے جو عزت اورمقام پایا وہ تاریخی ہے، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ریلوے زمین فروخت نہں کرسکتی، ریلوے اراضی لیز پر پانچ سال سے زیادہ نہیں دے سکتے، رائل پام کلب کیس کا فیصلہ جسٹس عظمت سعید شیخ کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply