• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فارن افیئر آفس لاہور: کاغذات کی تصدیق کیلئے آنے والے شہری ایجنٹ مافیا کا شکار

فارن افیئر آفس لاہور: کاغذات کی تصدیق کیلئے آنے والے شہری ایجنٹ مافیا کا شکار

لاہور: فارن افیئر آفس میں کاغذات اورڈگریوں کی تصدیق کیلئے آنے والے شہری ایجنٹ مافیا کا شکار بنے ہوئے ہیں۔ طلبا سے رشوت طلب کرنے کے مکالمے کی ویڈیو بھی آج نیوز کو موصول ہوگئی۔لاہورمیں واقع وزارت خارجہ کا دفتر جہاں دور دراز سے لوگ اپنے کاغذات کی تصدیق کیلئے آتے ہیں، دفتر کے باہر لگی لمبی قطاروں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایجنٹ مافیا لوگوں سے رشوت طلب کررہا ہے۔آج نیوزکو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایجنٹ ڈگری کی تصدیق کیلئے رشوت کا مطالبہ کررہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ صبح جلد آکر گھںٹوں قطار میں کھڑے رہتے ہیں مگر ایجنٹ کےذریعے آنے والوں کےکاغذات جلد تصدیق ہوجاتے ہیں۔کاغذات کی تصدیق کیلئےجولوگ رشوت دینے کی سکت نہیں رکھتے، قطاروں میں گھنٹوں کھڑے رہنا ان کا مقدر بن جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply