نتائج۔۔مقابلہ مضمون نویسی/سیدنا محمد ص، عہد جدید کے پیغمبر

عزیزانِ گرامی مکالمہ پلیٹ فارم گزشتہ چندماہ سے اپنے قارئین کی دلچسپی کے لیے   لگاتار مختلف موضوعات کو لے کر مقابلہ مضمون نویسی کا انعقاد کر رہا ہے۔ ماہِ ربیع الاول میں نبیء رحمت اللعالمین ﷺ کے 1448 ویں جشنِ ولادت کے موقع  پر بھی ایسے ہی ایک مقابلے کا انعقاد کیا گیا ،جس کا عنوان تھا “سیدنا محمد ص، عہد جدید کے پیغمبر ” ۔اس تحریری انعامی مقابلے میں  پہلے نمبر پر آنے والے خوش نصیب کے لیے پچیس ہزار انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔اس مقابلے کے نتائج کا  اعلان 9 دسمبر کو ہونا طے پایا تھا،جو کہ چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوا،جس کے لیے قارئین سے معذرت خواہ ہیں ۔اس مقابلے کا مقصد جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آل وسلم کے حضور ہدیہ پیش کرنا بھی تھا اور اس بات کا اظہار بھی کہ “اہانت کے مقابلوں” کا جواب ہم بجائے جذباتی انداز اور نعروں کے بجائے “عظمت محمد ص ایوارڈ” سے دیں گے۔ دعا ہے کہ سرکار عالی مقام، آقائے ہر جہاں صلی اللہ علیہ و آل وسلم ہماری یہ کاوش قبول فرمائیں۔

اس مقابلے کے لیے ہمیں بے شمار مضامین  موصول ہوئے،جن میں کچھ   کو مکالمہ پالیسی کے تحت شائع نہ کیا جاسکا۔اس سلسلے میں ہماری درخواست پہ کچھ بزرگوں اور کچھ دوستوں نے انتہائی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوے جج بننے کی حامی بھری اور مقابلے کے مضامین کو نمبر دئیے۔ یاد رہے کہ یہ ججز بھی ایک دوسرے کے اس مقابلے کا جج ہونے سے آگاہ نہیں تھے۔

۱- محمد اظہار الحق

2- سید طفیل ہاشمی

3- قاری محمد حنیف ڈار

4- منصور احمد مانی

5- داؤد ظفر ندیم

6- شہنیلا بلگام والا

7- محمد عامر حسینی

8- احمد رضوان

9- ڈاکٹر عرفان شہزاد

10- عظیم الرحمان عثمانی

اس موقع پہ اس بات کو اجاگر کرنا ضروری ہے کہ لکھاریوں کو کچھ پہلو ضرور دیکھنا چاہیے۔ گو یہ انعامی مقابلہ تھا اور نمبرنگ کی بنیاد پہ دوست پوزیشنز بھی لے سکے، مگر مضامین کا معیار یقینا ً بہت عمدہ نہ تھا۔ مضمون لکھتے ہوئے عنوان سے منسلک رہنا، اسکی متعلق نئی جہتیں دھونڈنا، زبان و بیان کا اور اسلوب کا خیال رکھنا، یہ بہت ضروری ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ نہ  تو مضمون فیس بک پوسٹ لگنا چاہیے اور نہ  ہی کسی کتاب کا باب۔ خیر مکالمہ کا یہ انعامی مقابلے منعقد کروانے کا مقصد ہی یہ ہے کہ دوستوں میں لکھنے کی ترغیب بڑھے، اور تحریرات کا معیار بہتر سے بہتر ہو ۔ امید ہے کہ اگلے مقابلے میں ہم معیار میں مزید بہتری پائیں گے۔

مکالمہ ان تمام لکھاریوں کا  تہہ دل سے ممنون ہےجنہوں نے اس مقابلے  میں حصہ  لیا ۔ یہ مقابلہ کیونکہ تکنیکی بنیادوں پہ ہے تو نتائج کا مطلب انکے فہم و فن کی برتری یا کمتری نہیں ہے، وہ سب ہی ستائش کے قابل ہیں۔ مگر جیسا دستور ہے تو مرتب شدہ نتائج کے مطابق پہلے تین مضامین یوں ہیں۔۔

اوّل: ربیعہ فاطمہ بخاری

دوم: عبداللہ چنگیزی

سوم: محمد نعیم شہزاد

سعودیہ میں مقیم مکالمہ کے دوست اور کالم نگار منصور ندیم نے دوسرا اور تیسرا انعام دینے کی ضد کی اور انکے اصرار پہ دوسرا انعام پندرہ ہزار اور تیسرا انعام دس ہزار دیا جا رہا ہے۔ ہم ان دو پوزیشنز کی انعامی رقم سپانسر کرنے پہ منصور بھائی کے خصوصی ممنون ہیں۔

مقابلے میں شامل تمام احباب کے مضامین کا لنک ذیل میں جارہا ہے۔

1۔  سیدنا محمد ص، زمانہ جدید کے پیغمبر/اسوہ رسول ﷺ امن عالم کی ضما نت ہے۔۔۔ممتاز علی بخاری/مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

2۔  سیدنا محمدﷺ ، زمانہ جدید کے پیغمبر۔۔۔۔نور مجسم، نیّر عالم، سرور اعظم/ سائرہ نعیم۔۔۔۔مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

3۔  سید نا محمد ﷺزمانہ جدید کے پیغمبر۔۔۔۔عائشہ یاسین/مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

4۔  http://سیدنا محمدﷺ ، زمانہ جدید کے پیغمبر۔۔۔۔محمد حسین آزاد/مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

5۔  سید نا محمد ﷺزمانہ جدید کے پیغمبر۔۔۔۔ پیغمبر خدا ص دورحاضر کے رہنما/بنتِ نقاش۔۔۔۔مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

6۔  سید نا محمد ﷺزمانہ جدید کے پیغمبر۔۔۔تعلیمات نبویﷺ /عشا ء نعیم ۔۔۔۔۔۔مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

7۔   حضرت محمدؐ ، زمانہء جدید کے پیغمبر۔۔۔ربیعہ فاطمہ بخاری/مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

8۔  حضرت محمدؐ ، زمانہء جدید کے پیغمبر۔۔۔ربیعہ فاطمہ بخاری/مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

9۔  سید نا محمد ﷺزمانہ جدید کے پیغمبر۔۔۔۔۔۔طوبیٰ بنتِ فاروق/مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

10۔  زمانہ جدید کے پیغمبر۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد نعیم شہزاد/مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

11۔  زمانہ جدید کے پیغمبر!رہبر کامل رحمتہ للعالمینﷺ ۔۔۔۔۔ صالح عبداللہ سانول جتوئی/مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

12۔  محسن انسانیتﷺ زمانہ جدید کے پیغمبر کے حسن اخلاق۔۔۔۔۔ ام ابیھا صالح جتوئی/مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

13۔  مُحَمَّد مُصطفیٰ ﷺ زمانہ جدید کے پیغمبر۔۔۔عبداللہ خان چنگیزی/مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

14۔  سیدنا محمد ص، زمانہ جدید کے پیغمبر/رحمت للعالمینﷺ۔۔۔سعدیہ بنتِ خورشید احمد/مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

15۔ سیدنا محمد ص، زمانہ جدید کے پیغمبر/رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت طالبعلم۔۔۔بنتِ نقاش/مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

16۔  ہیپی برتھ ڈے محمد ﷺ۔۔۔۔فاروق بلوچ/مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

17۔  نداء نور۔۔۔۔محمد نعیم شہزاد/مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

مقابلے میں پہلی تین پوزیشنز لینے والوں کو ہماری جانب سے دلی مبارکباد۔ مکالمہ ایک بار پھر مکالمہ ٹیم، ڈونر محترم ہارون ملک، تمام محترم ججز اور لکھاریوں کابے حد  ممنون ہے۔

آپ کا اپنا

Advertisements
julia rana solicitors

مکالمہ!

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply