• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ

کراچی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں خان کو آرمی ایئر ڈیفنس کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق، بدھ کے روز سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید  باجوہ نے کراچی میں ایئرڈیفنس سینٹرکا دورہ کیا۔

ایئر ڈیفنس سینٹر میں منعقدہ تقریب میں ایئر ڈیفنس کے افسران، ریٹائرڈ آرمی افسران سمیت جوانوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آرمی چیف نے آرمی ایئر ڈیفنس کور کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کاوشوں کو سراہا اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں خان آرمی ایئر ڈیفنس کور کے کرنل  کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply