اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی منسٹر انکلیو میں ملاقات ہوئی، نواز شریف نے شہباز شریف سے طبیعت دریافت کی۔
بدھ کو لیگی رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عدالتوں میں پیشیاں کے بعدقائد مسلم لیگ نون نواز شریف پارٹی کے صدر شہبازشریف سے ملنے پہنچ گئے۔
اسلام آباد کے منسٹر انکلیو میں ملاقات کے دوران نواز شریف نے شہباز شریف سے طبیعت دریافت کی ،دونوں بھائیوں میں نیب مقدمات اور احتساب عدالت کی کارروائی پر بات چیت کی گئی۔
حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روکنے اور خواجہ برادران کی گرفتاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں قومی اسمبلی سیشن ختم ہونے تک توسیع کردی اور حکم دیا کہ شہباز شریف کو جب واپس جیل لایا جائے تو عدالت کو آگاہ کیا جائے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں