بیرون ملک سے آئے چند مہمانوں
Advertisements
کا نیشنل ٹی وی پر لیکچر رکھوایا گیا۔
تاکہ لوگوں کو اپنے معاشرے کی چند اخلاقیات
بتا سکیں۔ آغاز ایسی باتوں سے ہوا،
جو سننے میں بھلی، عمل میں مشکل
معلوم ہو رہی تھیں۔
اختتام پر بتایا کہ ہمارے معاشرے میں
اگر کوئی، اپنے سے زیادہ دولتمند دیکھتا ہے،
تو اس جیسا بننے کی کوشش کرتا ہے،
اس کی زندگی، اس کے عمل سے
فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔
میں تو کسی کو اپنے سے زیادہ
صاحب ثروت دیکھتا ہوں تو
خود کو یہ کہہ کر تسلی دے لیتا ہوں کہ۔
“حرام کا مال ہے”۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں