احتجاج باپ بیٹا لمیٹڈ کا ہے

اسلام آباد: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ احتجاج پرصرف ن لیگ ہے، اپوزیشن نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایوان میں بیٹھی ہوئی ہے، احتجاج باپ بیٹا لمیٹڈ کا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ حمزہ شہباز شام کے بجائے صبح 11 بجے احتجاج کیا کریں، حمزہ شہباز اپنے ارکان کے ساتھ بیٹھ کر احتجاج کیا کریں۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز بازاری زبان استعمال کرتے ہیں، حمزہ نے پرویزالہی جیسے باکردار شخص پر الزام لگائے۔فیاض الحسن نے بتایا کہ عمران خان کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا ہے، عمران خان نے 22 کروڑ عوام کا دل جیت لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر کسی کو بلیک میل کرنے نہیں دینگے، تمام تحقیقاتی اداروں کےساتھ مکمل تعاون کرینگے۔فیاض الحسن نے کہا ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے، ملک میں احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئے۔ وزیراعظم بلاامتیازاحتساب کی پالیسی پرگامزن ہیں۔ ملکی دولت لوٹنے والوں کیساتھ این آر او نہیں ہوگا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا ملک لوٹنےوالے اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں، پہلے کبھی اسمبلی میں کسی کا گلانہیں پکڑا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply