سانحہ جڑانوالہ: 200 سےزائد افراد کی شناخت،148گرفتار

جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤکے معاملے پر واقعہ میں ملوث 200 سے زائد افراد کی شناخت کر لی گئی.

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 148افراد کو تاحال حراست میں لیا گیا ہے.واقعہ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے جیو فینسنگ کی جارہی ہے۔

تھانہ سٹی جڑانوالہ میں 4 مقدمات اور تھانہ لنڈیانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 5 مقدمات میں 148 نامزد افراد سمیت 1470 ملزمان ملوث ہیں۔
دوسری جانب جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران مکانات اور گھروں کو پہنچنے والاے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے قائم 8 رکنی کمیٹی نے کام کا آغاز کردیا ہے۔
محکمہ مال کا عملہ مسیحی افراد سے ان کے نقصانات کا ڈیٹا حاصل کر رہا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر ریوینیو عبداللہ محمود کی سربراہی میں قائم 8 رکنی کمیٹی میں محکمہ بلڈنگ، پولیس، محکمہ ایکسائز اور دیگر محکموں کے ممبران شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تھانہ سٹی جڑانوالہ کے توہین قرآن کے مقدمہ کی سماعت جمعہ کو ہوئی جس میں عدالت نے ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply