لاہور:وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، وہ پنجاب کی 100روزہ کارکردگی تقریب سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق،وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں، دورے کے دوران وہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے آفس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں کی تقریب سے خطاب اور صنعتکاری کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
جس کے بعد وزیراعظم ایوان اقبال میں پنجاب حکومت کی سوروزہ کارکردگی سے متعلق منعقدہ تقریب میں شرکت اور خطاب میں کارکردگی بارے عوام کو آگاہ کریں گے۔
عمران خان آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے،جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم کو صوبے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کابینہ کے دیگر اراکین بھی ملاقات کریں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں