سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زہر بھرا خط بھیجنے والی خاتون کو بائیس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا اور فرانس کی دوہری شہریت رکھنے والی پچپن سالہ پاسکل سیسیل ویرونیک فیریئر نے ستمبر دوہزار بیس میں اُس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زہر آلود رائسن سے بھرا خط بھیجا تھا۔اس خط کوامریکی حکام نے ضبط کرلیا تھا ، ملزمہ نے رواں سال کے شروع میں اپنے جُرم کا اعتراف کیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں