پاک -افغان سیریز میں شائقین کیلئے مفت انٹری

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز میں شائقین کیلئے مفت داخلے کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق سیریز کے میزبان افغانستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کیلئے فری انٹری کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اور افغا نستان کے درمیان سری لنکا میں تین میچز کی سیریز کھیلی جائے گی اور تینوں ون ڈے میچز میں فینز بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم جاکر میچ دیکھ سکیں گے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے22 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ24 اور تیسرا 26 اگست کو ہوگا۔
سیریز کے میچز ہمبنٹوٹا اور کولمبو میں شیڈول ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply