• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، لاہور میں تباہی مچا دی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، لاہور میں تباہی مچا دی

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی تیز بارش نے تباہی مچا دی۔

لاہور میں ہونے والی تیز بارش لوگوں کے لیے زحمت بن گئی اور مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس کے باعث لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچا۔

لاہور کی طرح گوجرانوالہ میں بھی تیز بارش کے باعث پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ ضلع انتظامیہ مکمل طور پر منظر عام سے غائب رہی۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت پانی کی نکاسی کرتے نظر آئے۔

لاہور میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث جناح اسپتال اور چلڈرن اسپتال میں پانی داخل ہو گیا جس کے باعث مریضوں اور طبی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پنڈدادن خان میں دوسری روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا اور مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ کوٹ عمر میں پہاڑوں سے بہہ کر آنے والے بارش کے پانی میں کئی مویشی بہہ گئے۔

دینہ میں بھی رات بھر سے جاری بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جبکہ دینہ شہر اور مضافاتی علاقوں کے کئی گھروں میں بارش کا پانی داخل ہو گیا۔ جس کی وجہ سے املاک کو نقصان پہنچا۔ دینہ شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں پانی بھر جانے سے شہریوں کو شیدد مشکلات کا سامنا رہا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سرگودھا، چنیوٹ سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جم کر برسی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ رات بھر اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply