آج علی الصبح برکت مارکیٹ میں واقع بیکری میں آگ لگی تھی، ریسکیو کی پانچ گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، اس دوران امدادی ٹیموں کو بیکری کی بالائی منزل پر پانچ افراد کے موجود ہونے کی اطلاع ملی۔
ریسکیو ٹیموں نے اسنارکل کے زریعے پانچوں افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا، جہاں دوران علاج تمام افراد جاں بحق ہوگئے.
Advertisements

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کی موت کمرے میں دھواں بھرنے کے باعث ہوئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں شکیل، طالب اور تین نامعلوم افراد شامل ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں