فٹبال لیجنڈ میراڈونا کا دل کہاں ہے؟

برازیل کے لیجنڈ فٹ بالر میراڈونا کا دل ان کے ساتھ دفن نہیں کیا گیا بلکہ اسے محفوظ کر لیا گیا ہے۔

ارجنٹائن کے ڈاکٹر اور صحافی نیلسن کاسترو نے ”میراڈونا کی صحت.. حقیقی کہانی” پر مبنی ایک کتاب شائع کی ہے، جس میں سابق فٹ بالر کی صحت سے متعلق حیران کن معلومات اور حقائق کا انکشاف کیا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ مداح میراڈونا سے اتنی محبت کرتے تھے کہ وہ ان کی قبر کے اندر سے ان کا دل نکالنے کا ارداہ کیے ہوئے تھے، لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

کیونکہ ڈاکٹرز نے تدفین سے قبل ہی میراڈونا کا دل نکال لیا تھا جو ان کی مرنے کی وجوہات پر تحقیق کے لیے بھی بہت اہم تھا۔

ڈاکٹر کاسترو نے یہ خفیہ معلومات میراڈونا کے طبی ریکارڈ سے حاصل کیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عام انسان کے دل کا وزن 200 گرام ہوتا ہے لیکن میراڈونا کے دل کا وزن 500 گرام تھا۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ سابق فٹ بالر کا مدافعتی نظام انتہائی مضبوط تھا، ورنہ جس قسم کے خطرناک نشے وہ استعمال کرتے تھے وہ بہت پہلے ہی دنیا سے جا چکے ہوتے۔

واضح رہے اسٹار فٹ بالر میراڈونا کا انتقال 60 سال کی عمر میں ہوا اور تدفین بیونس آئرس کے بیلا وسٹا قبرستان میں کی گئی ، وہ ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

سال1986 میں ارجنٹینا نے میراڈونا کی قیادت میں عالمی کپ میں شرکت کی اور حتمی مقابلے میں مغربی جرمنی کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بنا۔

Advertisements
julia rana solicitors

میراڈونا نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا جب کہ ان کی قیادت میں ارجنٹینا 1990میں بھی ورلڈ کپ فائنل میں پہنچا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply