اسرائیل میں پاکستانی چیف کا خطاب

(مکالمہ ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق چیف جسٹس کا ہیبرو یونیورسٹی یروشلم میں عدلیہ کی آزادی کے لئے جدو جہد  کے حوالے سے خطاب  کانفرنس براۓ آزاد عدلیہ سے خطاب کرتے ہوۓ سابق چیف جسٹس تصدق حسین   جیلانی نے پرویز مشرف کے دور میں عدلیہ  کی آزادی کے لئے کی گئی  جدو جہد کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کیے۔

ایک جواب میں انہوں نے کہا کہ وکلاء پر بم دھماکہ ہوا ،ہمیں دھمکایا گیا کہ آپ کا فیصلہ مشرف کے غضب کا باعث بن سکتا  ہے ،تو میں نے جواب دیا”اگر وہ سپریم کورٹ کو بھی اُڑا دیں، ہم شاہراہِ جمہوریت پر کھڑے ہو کر فیصلہ سنائیں گے۔”

تصدق حسین جیلانی کو اسرائیلی یونیورسٹی سے جوڑنے والی ایک کتاب تھی جو کہ ہیبرو یونیورسٹی کے پروفیسر شمعون شیتریت جو بین الاقوامی ادارہ براۓ آزاد عدلیہ اور عالمی امن کے صدر بھی ہیں کی تصنیف تھی۔

جسٹس جیلانی نے بتایا کس طرح شیتریت کی کتاب سے مشرف کے ایک وکیل نے غلط حوالہ پیش کیا، لیکن کتاب دکھانے میں ناکام رہے، آؤٹ آف پرنٹ یہ کتاب پروفیسر شمعون شیتریت نے جیلانی کو کورئیر سے بھیجی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جسٹس جیلانی نے یہ خطاب بذریعہ وڈیو لنک کیا، تین روزہ کانفرنس جمعرات کو اختتام پذیر ہوئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply