طب کا نوبل انعام سوئیڈن کے سوانتے پابو کے نام

رواں سال کا طب کا نوبل انعام سوئیڈن کے سوانتے پابو نے اپنے نام کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوانتے پابو کو انسانوں کی ابتدائی اور ناپيد ہوجانے والی نسل ’’نیئنڈر تھال‘‘ کا جینوم ترتیب دینے پر نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سوانتے پابو کا یہ کام انسانی ارتقا کے عمل اور تاریخ پر تحقیق کو آگے بڑھائے گا۔

ان کا کام یہ سمجھنے میں بھی مدد دے گا کہ ہم کہاں سے آئے ہیں اور ناپید ہوجانے والی انسانی نسلوں کے برعکس ہم اب تک کیسے پھل پھول رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

سوانتے پابو جرمنی میں میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے لیے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اب آپ میں وقت کے ساتھ پیچھے جانے اور وقت کے ساتھ ساتھ جینیاتی تاریخ اور جینیاتی تبدیلیوں پر عمل کرنے کی صلاحیت ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply