• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سادگی مہم کےتحت وزیراعظم ہاؤس کی 102 گاڑیوں کی نیلامی جاری

سادگی مہم کےتحت وزیراعظم ہاؤس کی 102 گاڑیوں کی نیلامی جاری

اسلام آباد:سادگی اور کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی 102گاڑیوں کی نیلامی جاری ہے ،پہلی گاڑی کرولا الٹس 2010ماڈل 11لاکھ 20ہزار روپے میں نیلام ہوگئی۔سادگی اور کفایت شعاری مہم پر عمل کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی جاری ہے ،102گاڑیاں نئے مالکان کی ہوجائیں گی۔وزیراعظم ہاؤس میں پہلی گاڑی کرولاالٹس 2010ماڈل 11لاکھ 20ہزار روپے میں نیلام ہوئی جبکہ دیگر گاڑیوں کیلئے بولیاں جاری ہیں۔نیلام کی جانی والی گاڑیاں وزیراعظم کے پروٹوکول اور کئی غیرملکی مہمانوں کے پروٹوکول میں استعمال کی جاتی تھیں۔گاڑیوں میں 8بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو،4جدید ترین مرسڈیزبینز30نئے ماڈل اور 72 مختلف ماڈلزکی 10 سال پرانی گاڑیاں شامل ہیں تاہم باقی رہ جانے والی گاڑیوں کی نیلامی دوسرے مرحلے میں کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply