پرویزالہی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن رہے ہیں

لاہور: ن لیگی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ پرویزالہی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن رہے ہیں۔ اسپیکرکی دیانتداری کا پول قوم کے سامنے کھل جائےگا۔حمزہ شہباز نے کہا عمران خان نیازی دھاندلی کی پیداوار ہیں۔ احتساب کی بات کرنے والے کا دامن صاف ہونا چاہئے، عمران خان بھی ہیلی کاپٹر ریفرنس میں پیشیاں بھگت چکےہیں۔حمزہ شہباز نے کہا عمران خان پرقوم کا پیسہ ضائع کرنے کا الزام ہے، انہوں نے سیر سپاٹے پر قوم کا پیسہ ضائع کیا۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا نیب سیاست زدہ ہوچکی ہے، کہیں کیسز سست اور کہیں تیزی سے چل رہےہیں۔حمزہ شہباز نے پوچھا کہ عمران خان سے این آر او مانگا کس نے ہے؟ عمران خان نیازی حسد اور بغض میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا ایک کروڑ نوکریاں دیں گے تو بات کرینگے، عوام کو 50 لاکھ مکانات ملیں گے تو دیکھیں گے۔ خالی برتن شور زیادہ کرتا ہے۔انہوں نے الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دھاندلی کرکے وزیراعظم بنے ہیں، ہم عمران خان کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ چاہتےہیں کہ عمران خان کا جھوٹ قوم کےسامنےآئے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے بجلی منصوبوں میں قوم کا پیسہ بچایا، حکومت نے گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے، ہم نےقرضہ لے کر منصوبے بنائے ہیں۔ ہمیں گرفتاریوں سے نہ ڈرایا جائے۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ مشرف دور میں اپنے خاندان کا مقدمہ لڑچکا ہوں، مشرف کےریفرنڈم میں عمران خان سب سے آگے تھے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کیخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، موجودہ حکومت نےترقیاتی بجٹ میں کمی کردی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply