برطانیہ کے تاریخی قلعوں کا تیزی سے انہدام

وقت کےساتھ ہر چیز زوال پذیر ہوجاتی ہے۔ عالیشان عمارتیں زمیں بوس ہونے لگتی ہیں۔ یہی صورتحال ان دنوں برطانیہ کے متعدد تاریخی اور قدیم قلعوں کو پیش آرہی ہے جو رفتہ رفتہ کھنڈرات بنتے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی ویڈیو میں برطانیہ کے ان تباہ شدہ محلوں کی شاندار عکاسی کی گئی ، جن کا ذکر کچھ کتابو ں اور سفرناموں میں تو ملتا ہے ۔ انہیں عملی طور پر ریب سے دیکھنا ممکن نہیں رہا۔ مورخین کے مطابق پرانے قلعوں کے جو کھنڈرات اب بھی برقرار ہیں وہ ماضی کی شان و شوکت اور جاہ و جلال کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی تصاویر میں سے 6قلعے بطور خاص قابل ذکر ہیں، جنکی تعمیر نو اس خیال سے شرو ع کردی گئی ہے کہ تاریخ محفوظ رہے۔ ایسے قلعوں میں شمالی آئرلینڈ کے ڈنلس کیسل، ڈینسٹابرگ کیسل، نارتھمبرلینڈ کیسل، بوتھویل کیسل اور گڈرچ کیسل بطور خاص قابل ذکر ہیں۔ سکاٹ لینڈ کا کڈویلی کیسل بھی اس وقت تعمیر و مرمت کے مراحل سے گزر رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply