• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سلمان بھارتیوں پر پاکستانی گلوکاروں کو ترجیح دیتے ہیں، ابھیجیت

سلمان بھارتیوں پر پاکستانی گلوکاروں کو ترجیح دیتے ہیں، ابھیجیت

پاکستان اور پاکستانیوں سے نفرت کرنے والے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھاٹاچاریا نے  سلمان خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان بھارتیوں کے مقابلے پاکستانی گلوکاروں کو ترجیح دیتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھاٹاچاریا نے سلمان خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دبنگ خان اپنی فلموں میں پاکستانی گلوکاروں کو زیادہ مواقع دیتے ہیں اور ان کے لئے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں، کیا بھارتی گلوکار بالی وڈ میں گانا گانے کے قابل نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گلوکار ابھیجیت بھاٹا چاریا نے پاکستانیوں کے لئے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی ہونی چاہئے، پاکستانی ایک طرف تو سرحد پر ہمارے فوجیوں کو مار رہے ہیں اور دوسری طرف سلمان خان صرف پاکستانی گلوکاروں کو مواقع دے رہے ہیں، امید ہے سلمان تک میری بات پہنچے گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ابھیجیت بھاٹاچاریا نے کنگ خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ رخ خان کو  سپر سٹار میں نے بنایا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply