جنسی ہراسانی خواتین تک محدود نہیں، رنویر دپیکا

جنسی ہراسانی خواتین تک محدود نہیں، رنویر دپیکانامور بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے جنسی ہراسانی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد بھی متاثر ہیں۔ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے نئی دہلی میں 16 ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کی اس دوران انہوں نے خواتین کو کام کرنے کی جگہ پر جنسی ہراساں کرنے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنسی ہراسانی چاہے کام کرنے کی جگہ پر ہو یا سڑک پر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آتا ہے تو اس بارے میں بات کرنا بہت جرات مندانہ قدم ہے لہٰذا ہمیں ہراسانی کا شکار ہونے والے شخص کی بات سننی چاہئے۔ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے می ٹو مہم صرف ایک صنف(خواتین) تک محدود نہیں ، بلکہ یہ مہم غلط پر صحیح کی جیت ہے، لہٰذا کوئی بھی شخص جو بدسلوکی کا سامنا کرتا ہے، چاہے وہ مرد ہو یا عورت ہمیں اس کی حمایت میں ضرور کھڑا ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے ناناپاٹیکر پر لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزام کے بعد بالی وڈ انڈسٹری دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ، کچھ لوگ تنوشری دتہ کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ نانا پاٹیکر کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply