حمزہ عباسی کی فلم پروازہے جنوں سعودی عرب میں نمائش کے لئے پیش کی جانے والی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرواز ہے جنوں پہلی پاکستانی کمرشل فلم ہے جو سعودی عرب میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، فلم رواں ماہ11 اکتوبر کو سعودی عرب کی سکرینز پر ریلیز ہوگی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا آنے والے مہینوں میں مزید پاکستانی فلمیں پوری دنیا میں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی انشا اللہ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں