• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد: ٹی ایل پی لانگ مارچ ،پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا

اسلام آباد: ٹی ایل پی لانگ مارچ ،پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا

اسلام آباد : ٹی ایل پی کے لانگ مارچ پر پولیس نے شہر کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مری روڈ فیض آباد سے پہلے اور راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک ٹریفک کے لیے بند ہے، پارک روڈ، ترامڑی چوک اورلہترار روڈکو اسلام آباد ہائی وے تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

شہری ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے نادرا چوک اور ایوب چوک استعمال کرسکتے ہیں جبکہ سری نگر ہائی وے، نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ راولپنڈی پہنچنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ میٹروبس سروس آئی جے پی روڈ تاپاک سیکرٹریٹ چلتی رہےگی تاہم راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند رہے گی صدر راولپنڈی سے آئی جے پی روڈ تک معطل رہے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب کالعدم جماعت کے احتجاج کی وجہ سے لاہور کی متعدد سڑکیں بند لاہور کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند، پولیس نے شہر کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے-

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply