آن لائن لون فراڈ،ایک اور شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

آن لائن لون کمپنیوں سےمتاثرہ مزید ایک شخص سامنے آگیا۔ جیو نیوز کے مطابق متاثرہ شخص نے آن لائن لون کمپنی سے 3 ہزار قرضہ لیا تھا۔ شہری کا کہنا ہے کہ کمپنی نمائندہ قرضہ واپس کرنے کے باوجود بلیک میل کرنے لگا ہے اور کمپنی نمائندہ 4 جولائی سے مزید 9 ہزار کا تقاضا کررہا ہے۔

اسی حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے آن لائن لون کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں اس سلسلے میں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان نے شہریوں کو بلیک میل کرنے کے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو کال کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا، آن لائن کمپنی میں مختلف سیکشن بنے ہوئے تھے، متاثرہ شہریوں کے دوستوں اور ان کے رشتے داروں کو کالز کرتے تھے جب کہ ان دفاتر میں ٹارچرکالز سے متعلق علیحدہ سیکشن بنے ہوئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply