لبنان میں ایک پائلٹ نے دوران پرواز ایک خاتون مسافر کو پروپوز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سے پیار ہے، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی۔ اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ لبنان میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ لبنانی ایئر لائن کے پائلٹ نے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد اسپیکر پر ایک خاتون مسافر کو ان کے سیٹ نمبر سے مخاطب کیا اور اظہار محبت کر ڈالا۔
پائلٹ کاک پٹ سے اُٹھ کر خاتون مسافر کے پاس آیا اور کہا کہ میں آپ سے محبت کرتا ہوں کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی۔ خاتون مسافر پہلے تو گھبرا گئیں اور پھر سنبھل کر کہا کہ جی، میں آپ کے ساتھ زندگی بِتانا چاہوں گی۔ جس پر پائلٹ نے طیارے میں موجود مسافروں کی موجودگی میں اپنی منگیترکو انگوٹھی پہنائی. مسافروں نے تالیاں بجا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور دونوں کو خوشگوار زندگی کی دعا دی۔ کسی مسافر نے اس سارے منظر کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تاہم کچھ صارفین نے کہا کہ یہ لگتا ہے کہ پائلٹ اور خاتون مسافر ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے۔ صارفین نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ خاتون مسافر ایک اجنبی پائلٹ کے اچانک رشتہ مانگنے پر فوراً راضی ہوجائیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں