آرمی چیف نے 11دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جن سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشتگرد 20 اہلکاروں سمیت69 افراد کے قتل میں ملوث تھے۔جبکہ دہشتگرد کارروائیوں میں 148افراد زخمی بھی ہوئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply