مصر کے گرجا گھر میں آتشزدگی: 41 افراد ہلاک ، 45 زخمی

قاہرہ: مصر کے ایک گرجا گھر میں لگنے والی آگ کے باعث 41 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں۔ گرجا گھر دارالحکومت قاہرہ میں واقع ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے روئٹرز کے  مطابق مصری حکام کا کہنا ہے کہ Abu Sifine نامی گرجا گھر قاہرہ کے انتہائی پر رونق علاقے Imbaba میں واقع ہے۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

گرجا گھر میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی بنیادی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں، متعلقہ حکام کی جانب سے اس ضمن میں تفتیش کا سلسلہ جاری ہے لیکن علاقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال کہا جا سکتا ہے کہ آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

قاہرہ پولیس حکام کے حوالے سے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آگ گرجا گھر میں اتوار کی صبح اس وقت لگی جب وہاں ہفتہ واراجتماع تھا جس میں کم ازکم پانچ ہزار افراد شریک تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply