ملک بھر میں ڈینگی کے مزید111 کیسز رپورٹ

علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کاکہناہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 111 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 5,580 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 2168 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 38 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 1602 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 41 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 631 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 11 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 284 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 16 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ میں ڈینگی کے دو نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گجرات، چکوال، اور خانیوال میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 126 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 41 مریض زیر علاج ہیں ۔ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply