ہم میں سے بعض افراد ایسے بھی ہیں جن کی سوتے میں اکثر رال بہتی ہے اور اس وجہ سے ایسے لوگ شرمندگی کا شکار بھی ہوتے ہیں۔ حالیہ تحقیق کے مطابق رال گرنا اس بات کی علامت ہے کہ متعلقہ شخص انتہائی پرسکون نیند سورہا ہے، اور نیند کے ایک مخصوص مرحلے پر ہے۔
تاہم رال بہنا حلق کی بیماری کی جانب بھی اشارہ کرتا ہے۔ اگر آپکی رال کافی مقدار میں بہہ رہی ہے تو یہ واقعی میں خطرے کی علامت ہے۔
عام طور پر کسی بھی شخص کی رال بہت زیادہ بہنا حلق سے خوراک نگلنے میں دشواری کا شکار مرض ڈسپیجیا کی علامت ہے ۔ اس بیماری میں عام طور پر مریض خوراک کو نگلنے میں دشواری محسوس کرتا ہے یا پھر خوراک نگلنے کے دوران اسکے حلق، سینے یا منہ میں درد ہوتا ہے۔
- اس بیماری کی مختلف علامات
- سینے میں جلن
- حلق میں دوبارہ کھانے یا کسی ایسڈ کا واپس آجانا
- غیر متوقع طور پر وزن میں کمی ہوجانا
- کھانسی کے دورے پڑنا
- خوراک کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں کرکے کھانا یا پھر بعض کھانوں کو نگلنے میں دشواری کے سبب کھانے سے گریز کرنا
ڈاکٹر سے کب رجوع کرنا چاہیئے؟
ڈسپیچیا نامی بیماری یا خوراک حلق سے نگلنے میں دشواری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے یا پھر مریض کو قے بھی محسوس ہورہی ہے اور اسکا وزن بھی غیر متوقع طور پر کم ہوگیا ہے تو چاہیئے کہ مریض فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرے۔
اس حلق کی بیماری کی بھی مختلف اقسام ہیں اور اس کی علامات میں شدت سے اسکی قسم کا تعین کیا جاتا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں