حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے عوامی سہولت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے ملکی صورتِ حال کے پیش نظر حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع کر دی گئی ہے۔

حج درخواستوں کے سلسلے میں برف باری، سیلابی صورتِ حال کے باعث درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی میں 3 دن کی توسیع کہ گئی ہے، سرکاری اسکیم کیلئے  حج درخواستیں 9 مارچ تک وصول کی جائیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی 11 مارچ کو ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply