احساس …!

احساس یہ لفظ جتنا گزشتہ دس سالوں میں ہمارے معاشرے میں پروان چڑھا ہے اتنا احساس لوگوں میں جاگا نہیں ہے وجہ کیا ہے ایسا کیونکر ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم بہت سی بڑی بڑی باتوں کا احساس کرکے سمجھتے ہیں ہم حساس ہیں اور احساس کرنا جان گئے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم ان بڑی باتوں پر احساس دکھلادیتے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے فلاحی اداروں میں ایک طرف کہا جاتا ہے کہ ان کام کرنے والوں میں احساس ہوتا ہے مگر ان ہی لوگوں کا برتاؤ اپنے ہی لوگوں سے بے حس طرز کا ہوتا ہے ۔یہی حال معاشرے کے تمام تر انسانوں کا ہے ایک طرف حکومت کو گالیاں دے کر لوگ احساس دلانے کی کوشش کرتے ہیں مگر خود اپنے رویوں اور لفظوں اور لہجوں پر غور نہیں کرتے کیا آپ کسی کو گالی دے کر احساس دلاسکتے ہیں ؟ یہ آپ اُس کی تذلیل کریں گے یا اس کو کچھ سمجھائیں گے ؟ کیا غصے کی حالت میں انسان سمجھ سکتا ہے ؟کیا ضروری ہے فقط دوسروں کو احساس دلایا جائے اور اپنا احساس نہیں دیکھا جائے جس طرح دوسروں سے مخاطب ہوتے کیا آپ سے اس طرح کوئی مخاطب ہو تو آپ کو اچھا لگے گا ؟ دوستی میں یہ سب چلتا ہے کیوں دوست بے حس ہوتے ہیں؟ گھر میں سب کہتے ہیں ہمارے بڑے کہتے تھے ایسے کیوں آپ بے حس تھے آپ میں عزت نفس نہیں تھی ؟ یہ کس قسم کا احساس معاشرے میں پھیلایا جارہے ؟ کیا اس سے معاشرے کو لوگ ایک دوسرے سے قریب ہوں گے یا دور ۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب ہم اپنے اردگرد جڑے لوگوں کے درمیان بے حس ہوکر ان سے مذاق کررہے ہوتے ہیں اور وہ لوگ آپ کو عزت دیتے ہیں یا آپ کے کسی دکھ کی وجہ سے وہ اُس بات کا جواب نہیں دیتے کہیں آپ کو ٹھیس نہ پہنچے تو کبھی چپ اس لئے ہوتے ہیں کہ آپ تنہا ہیں آپ کی فیملی ماں باپ دور ہیں اس وجہ سے یا بہت سی دیگر وجوہات کی بنیاد پر وہ آپ کی خوشی کی خاطر چپ رہتے ہیں جبکہ وہ آپ کے بعض مذاق کو اپنی تذلیل سمجھتے ہیں بعض مجھ جیسے لوگوں کے لئے میری طرح فضول سوال یا فضول بات یا بکواس بند کرو اس طرز کے الفاظ ان کو گراں گزرتے ہیں چاہے آپ اُن سے علیحدگی میں کہیں یا دس لوگوں کے سامنے مگر وہ اس کو تذلیل سمجھتے ہیں . جس کی وہ آنکھوں سے شکایت تو کرتے ہیں مگر زبان سے کہنے سے قاصر ہوتے ہیں ،یہی وہ احساس ہے جو ہمارے معاشرے کے لوگ نہیں سمجھتے اسی طرح ایک پہلو یہ بھی ہے جس دوست کے پاس پیسے نہیں آپ ایکدم کہہ دیں پیسے یہ دوست دے گا ۔۔۔وہ بیچارہ شرمندہ ہوجاتا ہے آپ کو احساس بھی نہیں ہوتا کتنی بے عزتی محسوس ہوتی ہوگی اندازہ ہی نہیں کیونکہ آپ کا مذاق ہوگیا اور اس کے جذبات مجروح مگر ہم لوگوں کو احساس نہیں ہوتا. آپ یا تو ایسے شخص کے ساتھ کم بیٹھیں یا دوستی نہ رکھیں کم سے کم وہ روز آپ کے ہاتھوں بے عزت تو نہیں ہوگا بس اتنا احساس کرلیں چھوٹی چھوٹی باتوں کا اپنے رویوں کا تو معاشرے میں بہتری آسکتی ہے ورنہ فقط احساس کریں ، احساس کریں کہنے سے تو احساس پیدا نہیں ہوتا۔

Facebook Comments

محسن علی
اخبار پڑھنا, کتاب پڑھنا , سوچنا , نئے نظریات سمجھنا , بی اے پالیٹیکل سائنس اسٹوڈنٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply