ترجیحات

دو سو ارب کا دفاعی سامان خرید کر ملک کا دفاع نا قابل تسخیر بنا دیا گیا ہے۔وزیر دفاع کا بیان
خارجہ پولیسی پہ خصوصی توجہ دی ہے۔ ہمسائے ممالک سے تعلقات استوار کیے ہیں۔
جو کہ اپنے آپ میں ہماری بہت بڑی فتح ہے۔ وزیر خارجہ نے فخر سے کہا ۔
ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب آ گیا ہے۔
4G ملک میں متعارف کروانے کا سہرا ہماری حکومت کے سر جاتا ہے آئی ٹی وزیر کا بیان ۔
اس سال اعدادوشمار کے مطابق 2 ہزار بچے ہسپتالوں میں مناسب سہولیات کے فقدان ، 1500 بچے بھوک کی شدت اور 500 گرمی کی وجہ سے دم توڑ گئے۔
وزیر صحت کے, بیان کے بعد جوائنٹ سیشن ختم ہوگیا ہے۔

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 0 تبصرے برائے تحریر ”ترجیحات

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *