سبکدوش کیے گئے چیف فنانشل آفیسر نیر حیات نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مشرف رسول کے ذاتی مقدمات میں وکلاء کی فیس پی آئی اے فنڈ سے ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق نیر حیات کو سی ایف او کے عہدے سے ہٹا کر چیف اسپیشل پروجیکٹ بنا دیا گیا، اب وہ پی آئی اے کے اسپیشل آڈٹ کی نگرانی کریں گے۔
دوسری جانب جنرل منیجر بجٹ اسد عباس کو پی آئی اے کا قائم مقام سی ایف او مقرر کیا گیا ہے۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق نیر حیات نے سی ای او مشرف رسول پر عائد مقدمات کے لیے وکلاء کی فیس پی آئی اے فنڈ سے ادا کرنے سے انکار کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق عدالتی حکم کے برخلاف سی ای او ڈاکٹر مشرف رسول نے اپنے وکیل کو 44 لاکھ روپے کی ادائیگی پر اصرار کیا تھا، جسے نیر حیات نے کلیئر کرنے سے انکار کردیا تھا۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ 10 اگست کو نیر حیات اور شعبہ فنانس کے جنرل منیجرز نے پی آئی اے کے چیئرمین اور بورڈ آڈٹ کمیٹی کے نام ایک مشترکہ خط بھی تحریر کیا تھا، جس میں ان تمام مالی بے ضابطگیوں کی طرف توجہ دلائی گئی تھی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں