• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن کمیشن کی 8 سے 10 اکتوبر کے درمیان ضمنی انتخاب کروانے کی تجویز، ذرائع

الیکشن کمیشن کی 8 سے 10 اکتوبر کے درمیان ضمنی انتخاب کروانے کی تجویز، ذرائع

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ نے شیڈول کی سمری منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ضمنی انتخابات کرانے کے لیے تین تاریخیں ارسال کی گئی ہیں اور 8 سے 10 اکتوبر کے درمیان ضمنی الیکشن کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ایک تاریخ کی منظوری کے بعد شیڈول جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے 30 سے زائد (قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 19 سے زائد) حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہوگا

Advertisements
julia rana solicitors

قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا، ان میں این اے 35، این اے 53، این اے 60، این اے 63، این اے 65، این اے 69، این اے 103، این اے 124، این اے 131 اور این اے 243 شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply