• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تیسری شادی کا مشورہ بیٹے نے دیا تھا، عتیقہ اوڈھو کا انکشاف

تیسری شادی کا مشورہ بیٹے نے دیا تھا، عتیقہ اوڈھو کا انکشاف

معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں تیسری شادی کا مشورہ ان کے جواں سالہ بیٹے نے دیا تھا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق کھل کر باتیں کیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے  اور ثمر علی خان کے درمیان شادی سے قبل بہت اچھے تعلقات تھے، انہیں ثمر علی خان کے ساتھ کام کرتا دیکھ کر ان کے بیٹے نے مشورہ دیا کہ وہ ان سے شادی کرلیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ خواتین کو اپنے بچوں کے ساتھ اس طرح تعلقات رکھنے چاہیے کہ وہ ان کی اولاد سے زیادہ ان کے دوست بن جائیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کا سہارا ان کے بچے بنے۔اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کے نکاح نامے پر ان کے بیٹے اور داماد سمیت ثمر علی خان کے بیٹے نے بطور گواہ دستخط کیے جب کہ جب انہوں نے نکاح نامے پر دستخط کیے تو ان کا نواسہ ان کی گود میں تھا۔ واضح رہے عتیقہ اوڈھو نے 2012 میں سیاستدان اور سماجی رہنما ثمر علی خان سے تیسری شادی کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply