• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • متحدہ عرب امارات میں بارشوں سے تباہی، 18 افراد جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں بارشوں سے تباہی، 18 افراد جاں بحق

خلیجی ممالک میں   شدید بارشوں کے باعث  متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں  ، عمان میں اتوار کے روز سیلاب میں ایک گاڑی بہہ جانے کے بعداسکول کے  دس   بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جب ڈرائیور نے شرقیہ کے علاقے المدیبی میں ایک بھری ہوئی وادی کو عبور کرنے کی کوشش کی تو تیز کرنٹ نے گاڑی کو پانی کے بہاؤ میں گھسیٹ لیا، 10 سے 15 سال کی عمر کے بچے چار دیگر نابالغوں کے ساتھ ایک بس میں سفر کر رہے تھے۔

The New Arab کے مطابق، مرنے والے بچوں میں سے نو  بچوں کی لاشیں اتوار کو  ہی    جبکہ اگلے دن دسویں بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

جب کہ سلطنت میں دیگر مقامات پر سیلاب میں مزید آٹھ افراد ہلاک ہوئے، چار بچوں اور گاڑی کے ڈرائیور کو سول ڈیفنس کے کارکنوں نے بچا لیا۔

اس طرح عمان میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

ہر سال شدید بارش کے دوران، عمان کی عام طور پر خشک واڑیاں مہلک تیز بہنے والی ندیاں بن جاتی ہیں۔

تاہم، لوگ اب بھی ہر سال ڈوب جاتے ہیں حالانکہ عمانی حکام اکثر عوام کو برسات کے موسم میں ان وادیوں سے بچنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق السید اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت کا پیغام بھیجا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں منگل کو شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، جس سے بڑی شاہراہیں زیر آب آگئیں اور گاڑیاں دبئی بھر کی سڑکوں پر چھوڑ دیں۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply