• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میں قتل ہواتو یہ 5 ذمہ دار ہونگے، شیخ رشید نے نام بتا دیئے

میں قتل ہواتو یہ 5 ذمہ دار ہونگے، شیخ رشید نے نام بتا دیئے

 پانچ نام دیے ہیں  یہی میرے قاتل ہوں گے ۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ  نواز شریف ، محسن نقوی ، شہباز شریف ، آصف علی زرداری ، رانا ثنا اللہ میرے قتل میں ملوث ہونگے۔

میں عوام کو کہوں گا کہ  مجھے  ٹویٹر پر دوگنا فالوکریں۔ ان کا کہنا تھا کہ  مجھ سے سیاسی معاملات پر پوچھتے یا مقدمہ پر تفتیش  کرتے۔ اس کی بجائے  مجھ سے پوچھتےہیں کہ عمران خان کی سیاسی مہم چلاوگے؟ میں نے کہاکہ ہاں چلاؤں گا۔ مجھ سے آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر تفتیش کی جارہی ہے۔ مجھے کرسی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہ یہ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ اپنا اکاؤنٹ کا آئی ڈی اور پاسورڈ دو جو مجھے معلوم نہیں ہے کیونکہ جو میرا ٹویٹر اکاؤنٹ چلاتاتھا عاصم وہ فوت ہوچکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے الزام لگایا کہ  یہ مجھے کراچی لیکر جانا چاہتے ہیں اور مارنا چاہتے ہیں۔پوری قوم اب ٹویٹر پر آکر مجھے سپورٹ کریں ۔میرے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے جارہے ہیں۔میں اپنی آخری سانس تک لڑوں گا اور عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں عمران خان کے حکم کے مطابق الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں ۔میں جیل میں ہوا تو قوم سے ٹویٹر کے ذریعے مخاطب ہوں گا۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply