پاک آرمی نے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا

پاک آرمی نے التر پیک میں پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیمائوں کو ریسکیو کرلیا جب کہ ایک کی لاش بذریعہ ہیلی کاپٹر گلگت روانہ کردی گئی۔ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق گزشتہ روز برفانی تودے کی زد میں آکر غیرملکی کوہ پیما اُلتر پیک پر 5900 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے تھے اور انہوں نے امداد مانگی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا  کہ پاک فوج کی ٹیم نے 2 برطانوی کوہ پیمائوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرتے ہوئے انہیں گلگت منتقل کردیا ۔  برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والے آسٹرین کوہ پیما کی لاش بھی گلگت روانہ کی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply