• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میلبرن نے آسٹریلیاکے بڑے شہرکااعزاز اپنے نام کرلیا

میلبرن نے آسٹریلیاکے بڑے شہرکااعزاز اپنے نام کرلیا

میلبرن نے آبادی کے لحاظ سے آسٹریلیاکے سب سے بڑے شہرکااعزازاپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے سڈنی 100سال سے زائد عرصے سے آسٹریلیا کا سب سے بڑا شہر تھا۔مگر حالیہ برسوں میں میلبرن کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور شہر بھی پھیل گیا ہے۔

آسٹریلیاکے محکمہ شماریات اے بی ایس کے مطابق میلبرن شہرمیں نواحی علاقے شامل ہو رہے ہیں۔

جس کی وجہ سے میلبرن آبادی کے لحاظ سے سڈنی کوپیچھے چھوڑ کرآسٹریلیاکاسب سے بڑاشہربن گیاہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق میلبرن کی آبادی 48 لاکھ 75 ہزار 400افرادپرمشتمل ہے جو سڈنی سے 18ہزار 700افرادزیادہ ہے۔

یہ اعداد و شمار جون 2021 کے ہیں جو اب جاری ہوئے ہیں، جس کے مطابق میلٹون نامی علاقہ میلبرن میں شامل ہونے سے اس کی آبادی سڈنی سے زیادہ ہوگئی۔

یہ پہلی بار نہیں جب آبادی کے لحاظ سے میلبرن نے آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس سے قبل19 ویں صدی میں بھی میلبرن آسٹریلیا کا سب سے بڑا شہر تھا مگر 1905 میں سڈنی نے اس کی جگہ لے لی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply